Common frontend top

پشاور


پی ڈی ایم جلسے کرکے عوام کی زندگی سے کھیل رہی ہے :نورالحق قادری

پیر 07 دسمبر 2020ء
پشاور(92نیوز)وفاقی وزیربرائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹرپیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے دوران پی ڈی ایم جلسے کرکے عوام کی زندگی سے کھیل رہی ہے ، سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ اپوزیشن کا تھا جس کو اب خود پامال کررہے ہیں، عرب ممالک کی طرز پر اذان و نماز ایک وقت پر یقینی بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔ان خیالات کا اظہار پیر محمد نورالحق قادری نے پشاور میں کیب سروس کمپنی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اقلیتی رکنی قومی اسمبلی جمشید تھامس بھی
مزید پڑھیے


کورونا سے مزید 39 اموات، فعال کیس 50ہزارسے متجاوز، آج یوم دعا منایا جائیگا: علما کی جلسے ،جلوس موخر کرنے کی اپیل

جمعه 04 دسمبر 2020ء
لاہور،پشاور ،کراچی، واشنگٹن (جنرل رپورٹر،کر ائم رپو ٹر ،خبرنگار ، نمائندگان، 92 نیوزرپورٹ)ملک بھر میں کورونا کے مزید 39 مریض جاں بحق ہو گئے جبکہ 3499 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے کیس چار ماہ بعد ایک روز میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیس ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں مصدقہ کیس 4 لاکھ 6810 جبکہ اموات8205ہو گئیں، فعال کیس 51654ہوگئے ، 2469مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ کورونا سے اموات کی شرح2.02 فیصد ہوگئی،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 42904ٹیسٹ کئے گئے ۔ پنجاب میں 727نئے کیس سامنے آگئے جبکہ مزید 25ہلاکتیں
مزید پڑھیے


کورونا سے ساڑھے 4ماہ بعد ریکارڈ 75اموات، مزید2829 متاثر: پارلیمنٹ ہائوس 2 ہفتوں کیلئے بند کرنے کافیصلہ

جمعرات 03 دسمبر 2020ء
اسلام آباد،لاہور ، پشاور، کوئٹہ،کراچی، واشنگٹن (خبرنگار،سپیشل رپورٹر ،جنرل رپورٹر ،کر ائم ر پو رٹر ،سٹاف رپورٹر ، نمائندگان،92نیوزرپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )ملک میں کورونا کے مزید75 مریض انتقال کر گئے جو ساڑھے چار ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران35197 ٹیسٹ کئے گئے ،2829 نئے کیس سامنے آگئے ۔ ملک میں مصدقہ کیس 4 لاکھ 3313ہو گئے جبکہ مجموعی ہلاکتیں 8166 ہو گئیں،فعال کیس49780ہو گئے ،2244 مریضو ں کی حالت تشویشناک ہے ۔ پنجاب میں کورونا کے 778نئے کیس رپورٹ جبکہ 30مریض جاں
مزید پڑھیے


کوروناکے وارتیز: 4 ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ 67ہلاکتیں، پاکستان ہائی کمیشن لندن کے 10 سے زائد اہلکارمتاثر

بدھ 02 دسمبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی،پشاور،لندن ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید67افراد جاں بحق ہو گئے ،چار ماہ سے زائد عرصہ کے دوران ایک دن میں جاں بحق ہونیوالے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور اموات کی مجموعی تعداد8091ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2458نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد400482ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد49105ہو گئی،2165مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 343268صحتیاب ہو چکے ۔ ملک بھرمیں مثبت کیسزکی شرح 6 فیصد ہے ۔ میرپورآزاد کشمیرمیں سب
مزید پڑھیے


کورونا:عادل صدیقی،حسن وسیم افضل، ڈاکٹرضیاسمیت مزید40جاں بحق،اموات8ہزارسے متجاوز

منگل 01 دسمبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور،راولپنڈی،ملتان،فیصل آباد، کراچی،پشاور،کوئٹہ ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید40افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد8025ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2839نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد398024ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد48576ہو گئی،2046مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور341423صحتیاب ہو چکے ۔ اموات کے اعتبار سے پنجاب پہلے جبکہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر سے متعلق بریفنگ
مزید پڑھیے



انیلہ نازپشاور میں پہلی خاتون ڈی ایس پی ٹریفک

پیر 30 نومبر 2020ء
پشاور(نیٹ نیوز) پولیس میں خواتین اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کے بعد خواتین پولیس اہلکار ٹریفک کا نظام سنبھالنے اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی اور لائسنس دینے جیسے فرائض کی انجام دہی بھی نبھا رہی ہیں۔ڈی ایس پی انیلہ ناز پشاور پولیس کی پہلی خاتون ٹریفک پولیس افسر ہیں جو سڑکوں پر خاتون آفیسر کے طور پر لائسنس چیک کرتی اور عوام کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دیتی نظر آتی ہیں۔خیبر پختونخوا کی پہلی موٹر لائسنس اتھارٹی کی خاتون افسر انیلہ نازنے کہا ہے کہ میں پہلی خاتون ہوں جسے یہ عہدہ ملا۔لکی مروت سے تعلق رکھنے
مزید پڑھیے


قتل کیس: 2 افغان باشندوں کو 14سال قید،جرمانہ کی سزا

اتوار 29 نومبر 2020ء
پشاور(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور عبد الماجد نے افغانستان کے دو باشندوں کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 14سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ استغاثہ کے مطابق دونوں ملزمان مطیع اللہ اور شاہ ولی ساکنان افغانستان حال تہکال پشاور نے اعظم مسیح کو اینٹوں اور پتھروں سے مار کرقتل کردیا تھا۔عدالت نے ملزمان کے خلاف سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے کے بعد سات ، سات سال قید اور مقتول کے ورثاء کو تین ، تین لاکھ روپے بطور دیت دینے کے احکامات جاری کئے ۔
مزید پڑھیے


پشاور :انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اگلے ماہ کھولنے کا اعلان

اتوار 29 نومبر 2020ء
پشاور(خبرنگار) انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو دسمبر میں کھول دیا جائے گا جہاں پر دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے 262بیڈز مختص کئے گئے ہیں ہسپتال میں چھ لیبارٹریز اور چھ آپریشن تھیٹرز بھی ہیں۔ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہ کار احمد کے مطابق انسٹی ٹیوٹ میں ڈھائی ہزار سے لے کر تین ہزار تک ہر سال آپریشن کرسکیں گے ، انسٹی ٹیوٹ کا سٹاف کے ڈاکٹرز لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بھی مریضوں کا علاج کریں گے۔
مزید پڑھیے


کورونا: مزید54اموات، ثمر بلوربھی متاثر، سینیٹرکلثوم پروین کی طبیعت ناساز

هفته 28 نومبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور،ملتان،کراچی،پشاور،کوئٹہ ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید 54افرادجاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد 7897ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 3113نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد 389311ہوگئی جبکہ فعال کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور انکی تعداد 45533 ہو گئی،2112مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 335881صحتیاب ہو چکے ۔اسلام آباد میں مزید8،سندھ میں مزید19،خیبر پختونخوا میں مزید2، آزاد کشمیر میں مزید3 اموات ہوئیں ۔این سی او سی کے اجلاس میں تمام
مزید پڑھیے


توہین عدالت کیس:پشاور ہائیکورٹ کا فواد ، فروغ نسیم، شہزاد اکبر ،فردوس عاشق کو پیش ہونیکا حکم

جمعه 27 نومبر 2020ء
پشاور(سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ،صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزرا فروغ نسیم، فواد چودھری ، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور شہزاد اکبر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونیکا حکم دیدیا ۔جسٹس روح الامین اور جسٹس اعجاز انور نے پشاور ہائیکورٹ میں وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پرویز مشرف کیس کے فیصلے کے بعد ان تمام افراد نے پریس کانفرنس کی تھی، پریس کانفرنس میں توہین آمیز ریماکس دیئے گئے تھے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں