Common frontend top

پشاور


کورونا کے وار جاری،3ڈاکٹروں سمیت مزید50افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے

هفته 12 دسمبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور،پشاور،کراچی،کوئٹہ ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، بیورو رپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید50افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد8653ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 3047نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد432327ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد44582ہو گئی،2538مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ379092صحتیاب ہو چکے ۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح 2 فیصد اور دنیا بھر میں 2.25فیصد ہے ۔لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد کامران بھی کورونامیں مبتلا ہوگئے ،فاضل جج نے خود کو گھر
مزید پڑھیے


کوروناسے معروف افضل، اعجاز شیرازی سمیت مزید56افراد جاں بحق

جمعه 11 دسمبر 2020ء

اسلا م آباد ،لاہور،پشاور،کراچی،ٹھٹھہ،کوئٹہ ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، بیورو رپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید56افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد8603ہو گئی۔نامزدچیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن معروف افضل اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اور سابق صوبائی وزیر اعجاز شاہ شیرازی بھی کورونا کے باعث انتقال کر گئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے متاثرہ 51 افراد ہسپتالوں میں اور 5 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران دم توڑ گئے ۔ کورونا کے 3138نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد429280ہوگئی ،
مزید پڑھیے


پشاور:صوبائی اپوزیشن کا احتجاجی کیمپ جاری،3ارکان کے استعفے:نگہت اورکزئی کے بھنگڑے

جمعرات 10 دسمبر 2020ء
پشاور(نیوز رپورٹر)اپوزیشن ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی کاوزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ احتجاج کے دوران متعدد ممبران صوبائی اسمبلی نے اپنے استعفے پیش کئے ،جے یو آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی ظفر اعظم اور میجر ریٹائرڈ شاداد خان کی جانب سے استعفے جے یو آئی خیبر پختونخوا کے ترجمان جلیل جان کو پیش کئے جبکہ پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کیا، احتجاجی کیمپ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر غلام بلور اور پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر امیرمقام
مزید پڑھیے


تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی بی اے کے پرچے میں نقل کرتے پکڑے گئے

جمعرات 10 دسمبر 2020ء
پشاور(نیٹ نیوز) لوئر دیر کے حلقہ پی کے 17 میدان سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین ملک لیاقت علی بی اے کے مطالعہ پاکستان کے پرچے میں نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ترجمان مالاکنڈ یونیورسٹی معراج الدین کے مطابق نقل کے جرم میں یونیورسٹی کمیٹی نے ایم پی اے ملک لیاقت علی کو 17 دسمبر کو طلب کرلیا ۔ترجمان کے مطابق ایم پی اے لیاقت علی گزشتہ ماہ بی اے کے امتحانات میں شریک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیے


کورونا کے مزید60مریض دم توڑ گئے ،2498 کی حالت تشویشناک

جمعرات 10 دسمبر 2020ء

اسلا م آباد ،لاہور،پشاور،کراچی،حیدرآباد ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، بیورورپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید60افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد8547ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے متاثرہ 57 افراد ہسپتالوں میں اور 3 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران دم توڑ گئے جبکہ کورونا کے 2963نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد426412ہوگئی ، فعال کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور انکی تعداد45324ہو گئی،2498مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ372271صحتیاب ہو چکے ۔ ملک میں کوروناکے مثبت کیسز
مزید پڑھیے



کورونا کے تابڑ توڑ حملے 5ماہ کے دوران ایک دن میں ریکارڈ89اموات: لاہور کے مزید 55علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

بدھ 09 دسمبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور،ملتان،سیالکوٹ،کراچی،پشاور ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا کے تابڑ توڑ حملوں کینتیجہ میں پاکستان میں مزید89افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد8487ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناو سے ہونیوالی اموات پانچ ماہ کے دوران ایک دن ہونیوالی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ملک میں کورونا کے 2885نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد423179ہوگئی جبکہ فعال کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور انکی تعداد44218ہو گئی،2486مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 370474صحتیاب ہو چکے ۔ ملک میں کوروناکے مثبت کیسز کا تناسب
مزید پڑھیے


پی ڈی ایم تمام ایوانوں سے استعفیٰ دیتی ہے تو ہم بھی سوچیں گے : سراج الحق

منگل 08 دسمبر 2020ء
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) تمام ایوانوں سے استعفیٰ دیتی ہے تو ہم بھی سوچیں گے ۔پیپلز پارٹی سندھ حکومت سے کسی بھی طور پر استعفے نہیں دے گی یہ سب اندر سے ملے ہوئے ہیں۔ ملک میں غریبوں کے لیے عدالتوں میں انصاف نہیں، ہسپتالوں میں علاج نہیں، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ کئی اپوزیشن پارٹیوں کے اب بھی حکومت سے رابطے ہیں۔گزشتہ روزدیر لوئر تیمر گرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی نے 10 روز
مزید پڑھیے


کورونا : لیڈی ڈاکٹرسمیت مزید 37جاں بحق،3795نئے مریض،2539 کی حالت تشویشناک

منگل 08 دسمبر 2020ء
اسلا م آباد ، لاہور، کراچی، پشاور ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان،92نیوزرپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید37افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد8398ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 3795نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد420294ہوگئی جبکہ فعال کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور انکی تعداد55354ہو گئی،2539مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 356542 صحتیاب ہو چکے ۔ ملک بھر میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی ۔ لاہور میں کیسز کی شرح 5.47اورراولپنڈی میں 11.26
مزید پڑھیے


ملک بھر میں قومی ووٹرز ڈے منایا گیا،مقامی حکومتوں کے انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہیں: چیف الیکشن کمشنر

منگل 08 دسمبر 2020ء

اسلام آباد،لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ(خبر نگار، سپیشل رپورٹر، نامہ نگارخصوصی ،کامرس رپورٹر،نیوز ایجنسیاں)عوام میں ووٹ اور جمہوریت کے استحکام کی اہمیت کو اجاگرکرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز ملک بھر میں قومی ووٹرز ڈے منایا گیا۔گزشتہ روز قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر الیکشن کمیشن اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ، ہماری کوشش ہے کہ الیکشن کمیشن پر تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کے اعتماد کو بہتر بنایا جائے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے بتایاکہ
مزید پڑھیے


خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں آکسیجن ختم ہونے سے 6مریض جاں بحق

پیر 07 دسمبر 2020ء
پشاور(خبرنگار،مانیٹرنگ ڈیسک، 92 نیوز رپورٹ )خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں آکسیجن ختم ہونے سے 6مریض جاں بحق ہوگئے ،ہسپتال انتظامیہ نے ذمہ داری آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنی پر لگا دی ، واقعہ رات ایک بجے پیش آیا ، انتطامیہ کو دوپہر کے وقت ہوش آیا ، متعدد مریض کے ٹی ایچ سے دوسرے ہسپتالوں میں خود ہی منتقل ہو گئے ، کچھ مریضوں کی حالت راستہ میں ہی غیر ہو گئی، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پانچ مریض کورونا ،ایک مریضہ میڈیکل آئی سی یو میں زیر علاج تھی، ہسپتال کے بورڈ آف گورنر نے
مزید پڑھیے








اہم خبریں