Common frontend top

مظفر بخاری


EUPHEMISM


ترقی معکوس کی ترکیب تو آپ نے سن رکھی ہوگی۔ اس کا مطلب ہے الٹی ترقی یعنی تنزل۔ لیکن ہم لفظ تنزل کے استعمال سے پرہیز کرتے ہیں کیونکہ اس لفظ میں ذلت پوشیدہ ہے۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ لفظوں کی مدد سے گھٹیا چیز کا ذکربھی یوں کریں کہ تاثر بڑھیا چیز کا ملے۔ اسے انگریزی میں EUPHEMISM کہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے سننے والے کو شاک (Shock) سے اور خود کو دھوکے میں رکھنے کے لیے کسی بدصورت چیز کو ممکن حد تک خوبصورت یا کم از کم قابل قبول لفظ سے پکارا جائے۔ ایسا انداز
پیر 26 اپریل 2021ء مزید پڑھیے

انگریزی کی تدریس اور ٹیکسٹ بک بورڈ

پیر 12 اپریل 2021ء
مظفر بخاری
آج میں میٹرک کے طلبہ کو انگریزی کی تدریس کے حوالے سے ایک نہایت اہم مسئلے کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ یہ مسئلہ نہایت سنگین ہے لیکن اس کی سنگینی کو نہ کبھی محسوس کیا گیا اور نہ کبھی اس کے مضراثرات سے بچنے کی کوئی تدبیر کی گئی۔ ہر سال لاکھوں طلبہ میٹرک کا امتحان دیتے ہیں اور اس امتحان کے نتیجے ہی کو بچے کے مستقبل کی بنیاد بنایا جاتا ہے۔ جب تعلیمی پالیسیاں بیوروکریٹ بنائیں گے اورماہرین تعلیم (پروفیسرز اور ہیڈ ماسٹرز صاحبان) کو مشورے کے قابل نہیں سمجھا جائے گا تو نہ صرف خرابی برقرار
مزید پڑھیے


طلبا کو احساسِ کمتری میں مبتلا نہ کریں

بدھ 07 اپریل 2021ء
مظفر بخاری
چند روز پیشتر میں نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے بارے میں ایک کالم لکھا تھا جس میں چیئرمین صاحب کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کروائی تھی۔ اس اہم مسئلے کا تعلق سی ایس ایس کے انگریزی کے پرچے سے تھا۔ اس کالم کی اشاعت کے بعد طلباء نے جو فیڈ بیک دیا وہ میرے اندازے سے کہیں بڑھ کر تھا۔ سب نے میرے خیالات کو حقیقت پر مبنی قرار دیا۔ طلباء کی اکثریت اس بات پر میری شکرگزار ہوئی کہ میں نے ان کی آواز بن کر ان کے مسائل اور احساسات کو کمیشن کے ارباب
مزید پڑھیے


چودھری نثار ان ٹربل

جمعه 02 اپریل 2021ء
مظفر بخاری
گزشتہ روز موبائل پر ایک ویڈیو دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ا ایک اینکر مسلم لیگ ن یا ش‘ جو بھی ہے‘ کے نہایت اہم رکن چودھری نثار احمد کا انٹرویو لے رہا تھا یہ دونوں میری پسندیدہ شخصیات ہیں چنانچہ میں نے یہ انٹرویو بڑی دلچسپی سے شروع سے آخر تک دیکھا۔ چودھری صاحب ایک منجھے ہوئے تجربہ کار اور بہت حد تک بااصول سیاستدان ہیں اور نیک نام بھی ہیں۔چنانچہ میں نے ان کے فرمودات کو بڑے غور سے سنا وہ بڑے اعتماد سے بات کرتے ہیں لیکن انٹرویو کے دوران دو تین ایسے مرحلے بھی آئے جب ان کا
مزید پڑھیے


تاج محل اور راج محل

پیر 29 مارچ 2021ء
مظفر بخاری
ایچ بلاک(ماڈل ٹائون لاہور) میں میرے گھر سے چند گز کے فاصلے پر جناب شہباز شریف کا وہ عظیم الشان محل واقع ہے، جو انہوں نے چند سال پہلے سعودی عرب سے واپسی پر بنوایا تھا۔ویسے تو ایچ بلاک میں میاں فیملی کی آٹھ دس کوٹھیاں پہلے سے بھی ہیں ،لیکن میاں صاحب نہایت خوش ذوق انسان ہیں اور ہمیشہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتے تھے۔ چنانچہ ایک روز یوں ہوا کہ سعودی عرب میں قیام کے دوران ان کی نظر کسی سعودی شہزادے کے محل پر پڑ گئی اور کافی دیر پڑی رہی۔جدید فن تعمیر کا یہ
مزید پڑھیے



فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے چند گزارشات

پیر 08 مارچ 2021ء
مظفر بخاری
سب سے پہلے تو میں کمیشن کے چیئرمین کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس امید کے ساتھ کہ وہ کمیشن کے چند ایسے معاملات کی طرف توجہ فرمائیں گے جو عرصے سے لاینحل اور نظرانداز چلے آ رہے ہیں۔ میں نے گاہے گاہے انگریزی اور اردو میں ان معاملات کے بارے میں کالم لکھے ہیں لیکن میری گزارشات صدا بصحرا ثابت ہوئیں اور وہ مسائل جن کا میں ذکر کرتا رہا ہوں جوں کے توں پڑے ہیں بلکہ بعض کی سنگینی میں تو اضافہ ہوا ہے۔ میں نے کبھی اپنے کالموں میں اپنا یا اپنی تعلیمی خدمات
مزید پڑھیے


میاں بیوی کے جھگڑے ختم کرنے والا سپرے

پیر 01 مارچ 2021ء
مظفر بخاری
سچ پوچھیں تو مجھے کورونا کی ویکسین بن جانے والی خبر پڑھ کر اتنی خوشی نہیں ہوئی، جتنی یہ خبر پڑھ کر کہ میاں بیوی کے جھگڑے ختم کرنے والا سپرے تیار کرلیا گیا ہے۔ کورونا والی خبر کی زیادہ خوشی اس وجہ سے بھی نہیں ہوئی کہ ابھی تک کورونا نے میری طرف توجہ نہیں فرمائی۔ انسان خود غرض ہے۔ اسے دوسروں کی تکلیف کا اس وقت تک احساس نہیں ہوتا، جب تک وہ خود اس تکلیف میں مبتلا نہ ہو جائے۔ اگر یہ سپرے پاکستان میں ملنے لگے، تو ہماری معاشرتی بلکہ معاشی زندگی میں بھی ایک انقلاب
مزید پڑھیے


کون سی دوا کھا رہے ہو؟

جمعه 12 فروری 2021ء
مظفر بخاری
طرز حکومت کوئی بھی ہو چند چیزیں ہر حکومت کے فرائض میں شامل ہیں جن میں سرِ فہرست عوام کی خدمت ہے یعنی حکومت کا عوام کی خدمت سے مستفید ہونا ۔ دور جانے کی ضرورت نہیں۔ وطنِ عزیز پاکستان ہی کی مثال لیجئے۔ ہر حکومت اپنی استطاعت اور بساط کے مطابق عوام سے خدمت کرواتی رہی ہے۔ اس سلسلے میں ہمارے عوام کا خلوص اورایثار دنیا بھر میں بے مثل ہے۔ ہم یہاں تک لکھ چکے تھے کہ ہمارے ایک بے تکلف دوست تشریف لائے۔ انہوں نے مندرجہ بالا سطور پڑھ کر کہا کہ ’’ ہمارے عوام‘‘ کی
مزید پڑھیے


ایک مزے دار ڈِش!

هفته 06 فروری 2021ء
مظفر بخاری
خبر آئی ہے کہ زندہ دلانِ لاہور چھ ماہ تک کچھوئوں کا کڑاہی گوشت کھاتے رہے اور انہیں کانوں کان بلکہ پیٹوں پیٹ خبر نہ ہوئی۔ یہ خبر پڑھ کر ہمیں اپنے دوست بٹ صاحب یاد آئے لکشمی چوک کے قریب رہتے ہیں۔ وہ پیدل چلنے ، باتیں کرنے اور کھانے پینے میں بہت تیزی دکھاتے ہیں۔ اکثر باتیں کرتے ہوئے ساتھیوں سے آگے نکل جاتے ہیں۔ لوگ انہیں اکیلے باتیں کرتے دیکھ کر حیرا ن ہوتے ہیں اچانک انہیں احساس ہوتا ہے کہ ساتھی تو بہت پیچھے رہ گئے ، چنانچہ اتنی ہی تیزی سے واپس آتے ہیں۔ شاہد
مزید پڑھیے


دھوپ کی جنت یا موت کے گھر

جمعرات 04 فروری 2021ء
مظفر بخاری
ترقی یافتہ ممالک نے اپنے معاشی‘ سماجی‘ سیاسی اور تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے ایسے اسے طریقے ڈھونڈ لیے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ایک ہم ہیں کہ ابھی تک صدیوں پرانے مسائل سے نجات حاصل نہیں کر سکے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر پاکستانی اپنے معاشرے سے نکل کر یورپ اور امریکہ کی جنت میں کھو جانا چاہتا ہے جہاں دودھ اور شہد کی نہریں بہتی ہیں اور کوئی پریشان کن مسئلہ ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتا جو پاکستانی حضرات باہر کے کسی ملک سے ہو آتے ہیں یہاں پہنچتے ہی اس ملک کی شان میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں