ایمسٹرڈیم(نیٹ نیوز) ہالینڈ کے 9 سالہ بچے لارینٹ سیمونس کو دنیا کا کم عمر ترین الیکٹریکل انجینئر قرار دیا جا رہا ہے ۔ ایمسٹرڈیم کے رہائشی سیمونس کو رواں سال دسمبر میں اینڈہون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری ملے گی۔سیمونس کا آئی کیو لیول 145 ہے ، اسکے والد نے بتایا کہ سکول کے اساتذہ کہتے تھے کہ ہمارے بیٹے میں کوئی خاص بات ہے اور اس کیلئے معلومات حفظ کرنا بالکل معمولی بات ہے ۔ سیمونس نے بتایا کہ میں اپنی پڑھائی جاری رکھنے کیلئے کیلیفورنیا جاؤں گا، مجھے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بے حد دلچسپی ہے جبکہ میڈیکل کا مضمون بھی پسند ہے ۔