لاہور ( کرائم رپورٹر )ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن (ر)محمداجمل کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے میں اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث 78ملزمان گرفتار کیے گئے ۔سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے 6ملزمان کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے کامال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ اور قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 18ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کرکے 7کلوگرام چرس، 142بوتلیں شراب کی برآمد کی گئی ۔