بیونس آئرس (اے ایف پی) ارجنٹائن میں میانمار کی جمہوری رہنما آنگ سان سوچی اور دیگر حکومتی عہدیداروں کیخلاف روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔روہنگیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے یونیورسل جیورسڈکشن کے تحت یہ مقدمہ دائر کیا ہے جس کے تحت چونکہ جنگی جرائم اور انسانیت کیخلاف جرائم بہت خوفناک چیز ہے اور یہ کسی ایک قوم یا علاقے سے متعلق نہیں اس لئے یہ مقدمات کسی بھی جگہ چلائے جا سکتے ہیں۔مقدمے میں میانمار کے آرمی چیف کو بھی نامزد کیا گیا ہے جن سے روہنگیا مسلمانوں کو اپنی بقا کا خطرہ درپیش ہے ۔وکیل ٹامس اوجیا نے بتایا کہ روہنگیا کی نسل کشی کو چھپانے کیلئے تمام ذمہ داروں پر پابندیاں عائد کی جانی چاہئے ، ہم نے یہ کیس ارجنٹائن میں دائر کیا ہے کیونکہ متاثرہ فریق کے پاس فوری طور پر کوئی اور آپشن نہیں تھا۔