کوئنز لینڈ (سپورٹس ڈیسک)عالمی چمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کل کوئنز لینڈ میں کھیلا جائیگا۔ میچ نائٹ ہوگا اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائیگا ۔اس سے قبل پروٹیز نے کینگروز کو تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔