کابل (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ کے دوران افغان آفتاب عالم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک سال کیلئے کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 سالہ آفتاب عالم پر ایک سال کی پابندی ڈسپلنری کمیٹی کی تحقیقات کے بعد لگائی گئی ہے ، افغان فاسٹ باؤلر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کابل میں ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ میں کیا گیا۔ان پر الزام تھا انہوں نے ہوٹل میں ایک مہمان خاتون کیساتھ انتہائی بدتمیزی کی تھی، انکوائری کے بعد الزام سچ ثابت ہو گیا۔ورلڈ کپ کے دوران اچانک آفتاب عالم کو ٹیم سے ڈراپ کرتے ہوئے واپس افغانستان بھیج دیا گیا تھا۔