لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کے دوران نوجوان افغان فاسٹ بولر نوین الحق نے انہیں غدار کہا جس پر ان کیساتھ غیر مہذب الفاظ کا تبادلہ ہوا۔ محمد عامر گال گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں جبکہ نوین الحق کینڈی ٹسکرز کا ایک حصہ ہیں۔ عامر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میچ کی صورتحال کے مدنظر میرا رویہ بھی جارحانہ تھا اور نوین الحق بھی مجھے طیش دلاتا رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوین الحق جھوٹا ہے ، میں نے ان کے بارے میں یا افغانستان کے بارے میں کبھی کوئی منفی تبصرہ نہیں کیا اور بولا کہ مجھے 5 سال تک جیل جانا چاہئے تھا۔