کابل (نیٹ نیوز ) افغانستان میں طالبان کے حملوں اور دھماکہ میں 15پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ہرات میں پولیس میں شامل 3طالبان نے کھانا کھاتے اہلکاروں پر فائرنگ،دستی بم حملے کئے ،اسلحہ ،گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے ،افغان میڈیارپورٹس کے مطابق 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں کابل، بغلان، قندھاراور ہلمند میں دھماکے کئے گئے ۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی روڈ پر نصب بارودی مواد کے دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ،دھماکے میں پولیس فورس کے دو اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا،دوسری جانب افغانستان کے شہر پل خمری میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ، کنٹر میں زور دار دھماکے میں کالعدم جماعت الااحرار کے 2 کمانڈر ہلاک ایک شدید زخمی ہوگیا ، پاکستان میں خود کش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ کالعدم تنظیم کے مالیاتی کمیشن کا سربراہ نور گل عرف مسلم یار نائب امیر رشید عرف ماما مارے جانے والوں میں شامل ہیں، زخمی دہشتگرد وحید گل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔افغان طالبان نے ملک میں تعینات امریکی افواج کے تازہ ترین انخلا کو سراہتے ہوئے اسے ایک اچھی پیشرفت قرار دیا ہے ۔