کابل(آن لائن،اے ایف پی) افغانستان میں طالبان کے سکیورٹی فورسزکی چوکیوں پر حملوں میں 25اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔صوبہ تخار کے ضلع خواجہ گھڑ میں طالبان کے ا یک گروپ نے اچانک سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کر دیا جس میں 18 پولیس اہلکار اور ایک عام شہری مارا گیا،آرغنداب میں فوجی چوکی پر طالبان کے حملے میں 6 فوجی ہلاک ہو گئے ،فریقین میں شدید جھڑپیں ہوئیں متعدد جنگجو بھی زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان کے دو مختلف حملوں میں 25 سکیورٹی اہلکار اور ایک شہری ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ، صوبہ تخار کے ضلع خواجہ گھڑ میں طالبان کے ا یک گروپ نے اچانک سکیورٹی چوکی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 18پولیس اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک جبکہ پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ دریں اثناء صوبہ زابل کے ضلع آرغنداب میں بھی ایک فوجی چوکی پر طالبان کے حملے میں 6 فوجی ہلاک ہو گئے ، اس موقع پر جھڑپ میں متعدد طالبان بھی زخمی ہوئے ہیں ۔