ویلنگٹن (رائٹرز،آن لائن) افغانستان میں مختلف آپریشنز کے دوران شہریوں کی ہلاکت کے معاملے پر نیوزی لینڈ کی فوج نے اپنی عوام اور حکومتی وزراء کے ساتھ غلط بیانی سے کام لیا۔ وادی ترگیاں میں آپریشن میں سویلین ہلاکتیں ہوئیں تھیں، فوج نے اب معافی مانگ لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تحقیقاتی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکیس اور بائیس اگست سن 2010 کو کیویز فوج نے افغانستان کی وادی ترگیاں میں ’آپریشن برن ہیم‘ کیا، جس میں سویلین ہلاکتیں ہوئیں۔ تفتیش کرنے والے افسران کے مطابق امکاناً ایک بچی بھی اس آپریشن میں ہلاک ہوئی تھی۔