لا ہو ر (سپیشل رپو ر ٹر )اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی پابندی کو یقینی بنانے کے لئے اہم مقامات پر ناکہ بندی جاری۔متعلقہ سرکل افسران کی ناکہ پر تعینات افسران و اہلکاران کو حفاظتی اقدامات بارے بریفننگ۔تمام ناکہ جات پر پولیس افسران و اہلکاران کو کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت۔ناکوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو لاک ڈاون پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔شہریوں کو بلا ضرورت باہر نکلنے سے منع کیا جا رہا ہے ۔ناکوں پر موجود پانی والی ٹینکیوں سے بار بار ہاتھ دھونے اور سینٹائزر کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔۔ حکومت پنجاب کی طرف سے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ شہری کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔