لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر)اقبال ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہو ئے ATMکاؤنٹر میں نوسر بازی سے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کاسرغنہ گرفتار کرلیا ۔ملزم شیر علی نوسر بازی سے لوگوں کے کارڈ کا پن کوڈ استعمال کرکے لوگوں سے انکی رقم لوٹ لیتا تھا۔ملزم کے خلاف شہری علی حسن کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج تھا۔ فوٹیج موصول ہونے پر اقبال ٹاؤن پولیس نے گروہ کے سر غنہ ملزم شیر علی کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے ہزاروں روپے کی رقم بھی برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے ۔