لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلش فٹ بال کلب ایورٹن نے یورپین سپر لیگ میں شامل کلبوں کے تعصب انگیز گھمنڈ پر تنقید کی ہے جب کہ فیفا باس گیانی انفنٹینو نے ان منصوبوں کو سختی سے مسترد کیا ہے ۔ کھیل کے مداحوں، پنڈتوں، فٹ بال کی گورننگ باڈی اور برطانیہ حکومت کے ممبروں نے باغی لیگ پر شدید تنقید کی ہے ۔ عالمی فٹ بال کے گورننگ باڈی کے صدر انفینٹینو نے کہا کہ کچھ لوگوں کے لئے ممکنہ طور پر قلیل مدتی مالی فائدہ اٹھانے کے لئے بہت کچھ ہو لیکن ہم آدھا تیتر، آدھا بٹیر نہیں بن سکتے ۔