لاہور(کلچرل رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام بزم جواز جعفری کی معاونت سے الحمراء ادبی بیٹھک شاہراہ قائد اعظم لاہور میں ماہانہ مشاعرہ اور ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت نامور شاعر، ادیب، کالم نگار ڈاکٹر اختر شمار نے کی۔ مہمان خصوصی لیجنڈ اداکار مسعود اختر تھے ۔ سیکریٹری جنرل سید سہیل بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 38 سال سے فن آرٹ و ثقافت کے علاوہ ادب، صحافت، کھیل، تعلیم کے شعبہ میں سیمینار ، مشاعرہ، مذاکرہ، ایوارڈز تقریبات کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔اس سال ہم نے وزارت اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کوگرانٹ کے لئے درخواست دی مگر ہمارے لئے رجسٹریشن کی شرط رکھی گئی جوکہ سراسر زیادتی ہے ۔