لاہور(کامرس رپورٹر)بزنس مین پینل کے وائس چیئرمین شیخ محمد اسلم نے سیکرٹری جنرل (فیڈرل) احمد جواد کے ہمراہ ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں یکمشت چار سے پانچ روپے تک اضافہ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اس سلسلے میں ہنگامی اقدامات کریں وگرنہ معیشت کو بھاری نقصان ہو گا ۔ملک کو بھاری قرضوں، مایوس کن برآمدات اور بڑھتے تجارتی خسارے جیسے مسائل کا سامنا ہے ایسے میں روپے کی قدر میں آئے روز کمی مزید مسائل پیدا کر رہی ہے ۔ اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو مسائل مزید شدت اختیار کر لیں گے ۔