نیویارک (نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ ہزاع المنصوری نے خلاف میں قرآن کریم لے جا کر تاریخ رقم کر دی۔ منصوری روسی اور امریکی خلابازوں کیساتھ گزشتہ روز عالمی خلائی سٹیشن پہنچے ، انکی روانگی کے وقت برج خلیفہ کو بھی سجایا گیا تھا۔منصوری اپنے ساتھ قرآن کریم کے علاوہ اماراتی پرچم، روایتی کھانے اور الغاف نامی درخت کے 30 بیج بھی لے کر گئے ہیں۔روانگی سے قبل قازقستان میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ خلائی سٹیشن میں بھی نماز پڑھیں گے اور وہاں نماز پڑھنے کا تجربہ منفرد ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے بطور جنگی پائلٹ کئی بار دوران ڈیوٹی طیارے میں ہی نماز پڑھی اور یہ سلسلہ خلائی سٹیشن میں بھی جاری رکھوں گا۔