کراچی (سپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زون پانچ کے زیر اہتمام جاری دوسرا شہید امجد ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا ۔ ان میچز میں بلال فرینڈز نے شیرپاؤ جمخانہ کو 60رنز ،قاسمی سپورٹس نے فضل حسین کو 7وکٹوں ،نیو پیراماؤنٹ کلب نے المہران کرکٹ کلب کو 48رنز اور اوکے سپورٹس نے کورنگی الفتح کو 3وکٹوں سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔وطن دوست اورعمران شیخ کی کارآمد نصف سنچریاں، نوید خان اورارسلان نے 4,4شکارکئے ۔لانڈھی جمخانہ گراؤنڈ پر جاری ایونٹ میں بلال فرینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 216رنز بنائے ۔وطن دوست نے 75رنز کی فتح گر اننگز کھیلی اور افروز حسن 37رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔عبدالوہاب کو 29رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ۔ شیرپاؤ جمخانہ کی ٹیم 156رنز پر پولین لوٹ گئی۔ رفیق 45 اور حامد علی 21رنز سمیت دیگر کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی پیش نہ کرسکے ۔ افروز نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔طاہر زمان اور معظم ملک نے دو ،دو مہرے کھسکائے ۔دوسرے میچ میں فضل حسین سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 9وکٹوں پر 131رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ علی حسن 31اور ناصر محمود 29رنز بناسکے ۔ طاہر ملک ، حمزہ اور ذاکر نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں ۔قاسمی سپورٹس نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ 132رنز کے مجموعہ میں شہزاد نے ناقابل شکست 46رنز اور طاہر ملک نے 34رنز سکور کئے ۔ علی حسن نے 19رنز پر 2وکٹیں اپنے نام کیں ۔تیسرے میچ میں نیو پیراماؤنٹ سی سی نے مقررہ اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 163رنز سکور کئے ۔ خوشحال خٹک 42اور محمد بلال 35رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ عجب گل نے 3اور احسان خٹک نے دو مہرے کھسکائے ۔المہران کرکٹ کلب کی اننگز 115رنز پر مکمل ہوگئی جب تمام کھلاڑیوں پویلین لوٹ گئے ۔ محمد سلمان 36اور عارف محمود 35رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ نوید خان نے 21رنز پر 4 کھلاڑیو ں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ عابد علی نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔چوتھے میچ میں کورنگی الفتح 132رنز بناکر پولین لوٹ گئی۔ شاہد علی نے 30، اسامہ بشارت اور طاہر نقاش 21،21رنز کی اننگز کھیل سکے ۔ ایم ارسلان نے 22رنز پر 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ۔ ایم سلمان خان نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔اوکے اسپورٹس نے جوابی اننگز میں 133رنز کا ہدف 7وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ محمد عمران شیخ نے 57رنزاور عبدالرحمن نے 31رنز کی باری سے جیت میں اپنا کردار ادا کیا۔ ملک آفتاب ، طاہر نقاش اور محمد وارث نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔