لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کرونا متاثرین کے لیے اپنی 4 منزلہ عمارت کو ہسپتال بنانے کی پیشکش کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ باکسر نے اپنی عمارت کرونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے کا اعلان کیاہے ۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں باکسر عامر خان نے لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں عوام کے لیے ہسپتالوں میں بستر ملنا کتنا مشکل ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کرونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنے اس اقدام سے وہ کرونا متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔