ماسکو ( نیٹ نیوز ) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر امر یکہ نے اپنے اتحادی یورپی ممالک میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کوئی جوہری میزائل نصب کئے تو ان یورپی ممالک کے علاوہ خود امر یکہ بھی جوابا روسی میزائلوں کے نشانے پر ہو گا۔ صدر پوٹن نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امر یکہ کو کسی بھی یورپی ریاست میں اپنے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں کی نئے سرے سے تنصیب سے باز رہنا چاہیے ۔