واشنگٹن (اے ایف پی) نائن الیون کے حملوں کے بعد امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک 5 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔براؤن یونیورسٹی کے واٹسن انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کے تازہ تحقیقاتی مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ نائن الیون کے حملوں کے بعد شروع کی گئی اس جنگ میں یہ ہلاکتیں عراق، افغانستان اور پاکستان میں ہوئیں،تاہم اصل ہلاکتیں ان اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں مقامی سکیورٹی اہلکار، شہری اور امریکی اور اتحادی اہلکار بھی شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے شریک مصنف نیٹا کرافورڈ نے بتایا کہ ہم اس جنگ کے اصل اور براہ راست اعدادوشمار نہیں جانتے ۔رپورٹ کے مطابق عراق میں سوا 2 لاکھ، افغانستان میں 38 ہزار 480 اور پاکستان میں 23 ہزار 372 شہری مارے گئے ۔افغانستان اور عراق میں 7 ہزار امریکی فوجی ہلاک ہوئے ۔