واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک،اے ایف پی)امریکہ میں شٹ ڈائون سے اقتصادی صورتحال سنگین ہوگئی صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو ڈیل کی پیشکش کی ہے ۔ٹرمپ نے ڈیمو کریٹس سے کہا ہے کہ وہ کام پر واپس آئیں اور ڈیل کر لیں،معاملے کو سیاست سے دور رکھا جائے ،جنوبی سرحد محفوظ نہ بنائی تو ہم سے زیادہ بیوقوف کوئی نہیں ہوگا، اس حوالے سے کئی ڈیموکریٹس مجھ سے متفق ہیں مگر ڈرکے مارے سب کے سامنے نہیں کہتے ۔وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے ۔امریکی ری پبلکن پارٹی کے سینئر رکن سینٹر لنڈسی گراہم نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان صحافی خشوگی کے قتل کے ذمہ دار ہیں اور ان سے نمٹا جانا ضروری ہے ،ریاض حکومت کے خلاف تازہ پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے انہوں نے کہا شہزادہ محمد بن سلمان سے نمٹا جانا لازمی ہے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں تب تک پیش رفت نہیں ہوگی۔اے ایف پی کے مطابق امریکہ میں ہزاروں خواتین نے گلابی ٹوپیاں پہن کر ٹرمپ کے خواتین مخالف بیان کیخلاف احتجاج کیا ۔