واشنگٹن (این این آئی )امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں بھی پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ڈرائیور اور مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شہری زخمی ہو گیا۔دوسری طرف منی سوٹا میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام کے قتل کیخلاف پرتشدد مظاہرے کئے گئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے گاڑیوں اور سٹورز کو آگ لگادی گئی، کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔دریں اثنا امریکہ میں کوریئر کمپنی کے احاطے میں فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت پر سکھ برادری سراپا احتجاج ہے اور اس نے امریکی حکومت سے تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔سکھ اتحاد کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ستجیت کور نے کہا ہے کہ حملہ ہماری سکھ برادری کیلئے بہت زیادہ تکلیف دہ ، مستقل تشدد کا سامنا کررہے ہیں ۔