واشنگٹن( آن لائن،این این آئی) امریکی محکمہ امیگریشن نے اپنے 13 ہزار ملازمین کو چھٹی پر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سٹیزن اینڈ امیگریشن نے 13 ہزار سے زائد ملازمین کو چھٹی پر بھیجنے کے نوٹس جاری کر دیے ، چھٹیوں کے نوٹس کا اطلاق 3 اگست سے ہوگا۔ 13 ہزار سے زائد ملازمین 3 اگست تک بغیر تنخواہ چھٹیوں پر چلے جائیں گے ، یہ فیصلہ مالی بحران کی وجہ سے کیا گیا ہے ، امیگریشن سروسز میں مجموعی طور پر 20 ہزار ملازمین ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امیگریشن سروسز کا سالانہ بجٹ 15 ارب ڈالرز ہے ، جو ویزوں، ورک پرمٹ، گرین کارڈ، اور شہریت کے لیے دی جانے والی درخواستوں سے آتا ہے ۔ کورونا وباء کی وجہ سے درخواستوں میں 50 فی صد کمی آ گئی ہے ، جس کی وجہ سے سالانہ بجٹ پر بہت اثر پڑا ہے۔