واشنگٹن(این این آئی) امریکی ٹاؤن سٹی آف کیمبرج میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں قراردادمنظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق امریکی ٹاؤن سٹی آف کیمبرج کے ارکان نے بھاری تعداد میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں قرارداد کی منظوری دی ، قراردادمیں مودی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قابض وادی سے کرفیو اٹھائے ،اسکے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی انتظامیہ بھی نوٹس لے ۔سٹی آف کیمبرج کا کہنا ہے کہ پانچ اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد وہاں کے حالات انتہائی مخدوش ہیں ،کرفیو لگا ہوا ہے ، مواصلاتی نظام کی بندش ہے ،طبی سہولیات کی فراہمی رکی ہوئی ہے جبکہ کئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے ،ارکان نے متفقہ قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ امریکی حکام کے ساتھ ساتھ سینیٹر الزبتھ وارن ، سینیٹر اڈمارکی اور دوسرے اپوزیشن رہنما انسانی حقوق کی پامالی پر مودی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔