مکرمی ! پاکستان کی مسیحی برادری ہمیشہ سے امن کی داعی رہی ہے اور مسیحی راہنمائوں نے اپنی برادری کو ہمہ وقت امن کے پرچار کی تلقین کی۔ ملک سمیت دنیا بھر میں قیام امن کی کوششوں کو تقویت دینے کی ضرورت ہے ،حکومت نے مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر اجاگر کیا،کرسچیئن کمیونٹی امن پسند قوم ہے اور یسوع مسیح کے امن اور امید کے پیغام کوعام کررہی ہے۔ دسمبر 2017 میں پوپ فرانسز نیڈاکٹر جوزف ارشد کو اسلام آباد راولپنڈی ڈائیوسیز کا بشپ مقرر کیا۔ آپ ہارمونیم اور الیکڑک ارگن اور گیٹار بجا لیتے ہیں۔ آپ نے بہت سارے گیت لکھے اور اْن کی موسیقی ترتیب دی۔ اِس کے علاوہ سینٹ جوزف سکول لاہور کا ترانہ بھی لکھا۔14اگست 2017ء پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے تاریخی دِن پر ملی نغموں کا البم " ہم ہیں پاکستانی" پورے پاکستان میں مشہور ہوا۔ جس کی شاعری اور موسیقی آپ نے خو د ترتیب دی۔ اِس سے پہلے پاکستان سے اپنی محبت کو ظاہر کرنے کے لئے مختلف مسیحی شاعروں نے ملی نغمے لکھے اور گائے۔ (بابو ساجد امین کھوکھر راولپنڈی)