خرطوم (این این آئی) سوڈان کے اعلیٰ ترین فوجی جنرل عبد الفتاح عبد الرحمن البرہا ن نے کہاہے کہ وہ امریکی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوئے ، اسرائیل کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ہمارے مفاد میں ہے ۔دوسری طرف سوڈانی وزیراعظم عبداﷲ حمدوک نے حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے امارات اور سوڈان کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے ۔سوڈان اسرائیل کے ساتھ امن سمجھوتا طے کرنے والا تیسرا عرب ملک ہے ۔سوڈانی وزیراعظم نے اس موقع پر بتایاکہ اسرائیل کا ایک اعلیٰ سرکاری وفد آیندہ چند روز میں سوڈانکا دورہ کرے گا۔ سوڈانی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر بعض عرب اور فلسطینی ناقدین کا سامنا ہے ۔ ان ناقدین کا کہنا ہے کہ سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کر کے پین عرب مفادات اور فلسطینیوں کی جد و جہد کو نقصان پہنچایا ہے ۔سوڈانی فوج کے اعلیٰ ترین جنرل عبد الفتاح عبد الرحمن البرہان نے ریاستی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ تعلقات کی بحالی میں امریکی کرادر یقینی طور پرعمل انگیز کا تھا۔