بیجنگ(آئی این پی )چین نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ افغانستان قابل تعریف ہے ، چین دونوں ملکوں کا مشترکہ پڑوسی ہے اور افغانستان سے صحت مند روابط چاہتا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر دوطرفہ تعلقات کے لئے پر امید ہیں ۔ چین دونوں ملکوں کا مشترکہ پڑوسی ہے اور افغانستان سے صحت مند روابط چاہتا ہے ، امن واستحکام کے پاک افغان ایکشن پلان کی حمایت کرتے ہیں ۔