ویٹیکن سٹی(نیٹ نیوز)پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ چند امیر لوگوں کا لالچ لاکھوں غریبوں کی مصیبتوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔ گزشتہ روزپاپائے روم نے ویٹیکن سٹی میں ہفتہ وار دعائیہ تقریب دنیا بھر میں غریبوں سے متعلق آگہی پھیلانے کیلئے صرف کی۔ ان کے بقول یہ بات باعث تشویش ہے کہ لوگوں کو اسکی پروا نہیں کہ آمدنیوں میں فرق بڑھ رہا ہے ۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے حسب روایت اس دعائیہ تقریب کے اختتام پر ڈیڑھ ہزار کے قریب مستحق انسانوں کو ویٹیکن میں اپنے ساتھ کھانا بھی کھلایا۔