واشنگٹن (اے پی پی) ناسا کے ’انسائیٹ‘ نامی خلائی جہاز نے سیارہ مریخ پر پل پل کا موسم بتانا شروع کردیا ہے ۔ نظامِ شمسی کے اہم اور زمین کے پڑوسی سیارے پرناسا کی جانب سے حال ہی میں انسائیٹ نامی خلائی جہاز بھیجا گیا ہے اور اس کے حساس ترین آلات کو جدید ترین موسمیاتی سٹیشن قرار دیا جاسکتا ہے ۔ یہ خلائی جہاز مریخ کے درجہ حرارت، ہوا کی رفتار اور دباؤ وغیرہ کی خبردیتا رہے گا۔