لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے ویژن کے مطابق تھانوں کی حالت بہتر بنانے پر فوکس کر رہے ہیں ۔ تھانوں کی حالت بہتر بنائے بغیر موثرپولیسنگ کا تصور ممکن نہیں۔ انٹر نیشنل سروے میں لاہور کی بہتر درجہ بندی موثر پولیسنگ پر شہریوں کا احساس تحفظ بڑھنے کی علامت ہے ۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے شہر کی اہم شخصیات اور مقامات کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مختلف جرائم کے تدارک کے ساتھ ساتھ بچوں سے زیادتی جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کیئے جائیں۔