مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک) انگلش پریمئر لیگ 2020ء چیمپئن لیورپول نے 34 میچوں میں ریکارڈ 30ویں کامیابی حاصل کرلی جب اس نے برائٹن کو 3-1 سے آؤٹ کلاس کر دیا۔ فاتح ٹیم کے محمد صالح نے چھٹے اور 76ویں منٹ میں دو گول کئے ، ایک بار ہینڈرسن نے گیند کو جال میں پہنچایا۔ دیگر میچز میں مانچسٹر سٹی نے نیو کاسل کو 5-0 سے آؤٹ کلاس کر دیا۔