لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کل سے لندن میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کے اعلان کردہ سکواڈ کپتان جوروٹ، معین علی، جیمز اینڈرسن، جونی بیئرسٹو، جیسن روئے ، سٹورٹ براڈ، روری برنز، ثام کیورن، جوئے ڈینلی، لیوس گریگوری، جیک لیچ، اولی سٹون اور کرس ووکس پر مشتمل ہے ۔