لندن (آن لائن)معروف بھارتی بزنس مین انیل امبانی ’’کنگلے ‘‘ ہوگئے ۔ لندن کی عدالت میں چینی بینکوں سے قرضوں کے کیس میں بیان دیتے ہوئے انیل امبانی نے بتایا کہ ان دنوں عام سی زندگی گزار رہا ہوں، میرے پاس صرف ایک کار ہے اور وکیلوں کی فیس ادا کرنے کے لیے زیورات فروخت کرنے پڑے ہیں۔ اب میرے پاس کوئی ایسی قابل قدر چیز نہیں جس کی کوئی بڑی قیمت ہو۔میراخرچ اہلیہ ٹینا امبانی اور بیٹے چلا رہے ہیں۔ انہوں نے عدالت میں تسلیم کیا کہ حال ہی تک میں انڈیا کے امیر ترین لوگوں میں شمار ہوتاتھا لیکن میرے پاس اب صرف ایک لاکھ دس ہزار ڈالر کی ایک پینٹنگ ہے ،جب ان سے پرائیویٹ ہیلی کاپٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں صرف ذاتی استعمال پر ہی اس کی ادائیگی کرتا ہوں۔