لاہور(سپورٹس ڈیسک)باغبانپورہ گرینز کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ینگ مغل پورہ جم خانہ کو ایک وکٹ سے شکست دے کر اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایل سی سی اے گراؤنڈ پر ہونے والے گروپ اے کے میچ میں باغبانپورہ گرینز کرکٹ کلب کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے ینگ مغل پورہ جم خانہ کرکٹ کلب نے مقررہ40اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 219رنزبنائے ،،،عماد خان 73،ابرار اعجاز59،فیضان طاہر 30اور نبیل صدیقی 29رنزبناکر نمایاں رہے ۔باغبانپورہ گرینز کلب کے احمد شفیق نے چار،محمد تقی نے تین اور محمدپرویز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں باغبانپورہ گرینز نے 39ویں اوور میں نووکٹوں کے نقصان پر 223رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔احمد شفیق 57،صائم ایاز 47،زین الحسنین 25اور حسیب یونس 20رنزبناکر نمایاں رہے ،ینگ مغل پورہ جم خانہ کے احمد نواز نے تین جبکہ حمزہ شفیق اور محمد رمیزنے دودو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی پرباغبانپورہ گرینز کے احمد شفیق کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔