لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور اولمپک کمیٹی ایشیا نے جاپان اولمپکس ملتوی کئے جا نے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے فیصلہ کی بھر پور تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ وقت کی اہم ضرورت تھی اور وہ آئی او سی کے علاوہ جاپان اولمپک کمیٹی اور کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اولمپکس 2020کے التوا کا فیصلہ سامنے آ نے کے بعد اپنے اعلامیہ میں او سی اے اور ایف آ ئی ایچ نے کہا ہے کہ گیمز کا التوا عالمی وبا کرونا کی وجہ سے کرنا پڑا ہے جو عین توقعات کے مطابق ہے کیونکہ ا تھلیٹس کی حفاظت اور صحت سب سے پہلے آ تی ہے ۔ اس سے نہ صرف کھلاڑیوں کو بہتر تیاری کا موقع ملے گا بلکہ میزبان ملک کو بھی اطمینان سے کھیل منعقد کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اب کھلاڑی دلجمعی سے کرونا سے بچاؤ کی طرف توجہ دے سکیں گے ۔