اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نا معلوم ڈاکو ساتھیوں کی فائر نگ سے ہلاک اور تین فرار ہوگئے ، فرار ڈاکو ؤں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ، سٹی دیپالپور تھانہ کے علاقہ مرزا پور بائی پاس سے 4 ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین لی، دیپالپور اور حویلی لکھا کے تھانوں کے اہلکار وں نے ڈاکوؤں کا گھیرا ڈال لیا، علاقہ بہاولداس کے قریب پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی، فائرنگ تبادلہ میں ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا، تین ڈاکو فرار ہوگئے ، فائرنگ رکنے پر دیکھا گیا تو ایک ڈاکو کی نعش مل گئی، موٹر سائیکل، ایک پستول اور گولیاں بھی قریب سے مل گئیں۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ذمہ داری احسن طریقہ سے انجام دیتی رہے گی ۔