اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹرر)اوکاڑہ وٹہ سٹہ کی شادی پر طلاق لینے کے رنج پر بھائی کااپنے بھائی پر قاتلانہ حملہ چھری کے پہ در پہ وار کرکے نوجوان کوشدید زخمی کردیا گیا،تفصیل کے مطابق موضع کوہلہ کی رہائشی خاتون کبریٰ بی بی زوجہ شمس دین نے اپنی بیٹی کی وٹہ سٹہ پر شادی کی تھی ۔بعدازاں گھر یلو ناچاقی کی وجہ سے عدالت کے ذریعے طلاق حاصل کرلی۔ جس کااس کے بیٹے محمد عرفان کو رنج تھا گشتہ روز گھر میں اسی سلسلہ میں محمد عرفان کی گھر والوں سے تلخ کلامی ہوگئی محمد عرفان نے مشتعل ہو کرچھری کے وار کرکے محمد آصف کوشدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،محمد آصف کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس تھانہ راوی نے والدہ کی درخواست پر اقدام قتل کامقدمہ درج کرلیا۔