اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے وزیر اعظم یوٹیلٹی سٹورز پیکیج میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ۔ جمعرات کو وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کو یوٹیلٹی سٹورز پیکیج پر تفصیلی سمری پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ عالمی مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث نظر ثانی شدہ سمری پیش کی جائے ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مزید 6 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کے ٹینڈر کی منظوری دیدی، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاور آف اٹارنی کی آٹومیشن کیلئے 8 کروڑ 33 لاکھ کی گرانٹ کی منظور کرلی گئی۔