تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں طوفانی بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی،ایرانی میڈیا کے مطابق مختلف حادثات میں ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 18 ہو گئی جبکہ 70 زخمی ہوگئے ،ایران کے بیشتر صوبے شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے بری طرح متاثرہوئے ،موسلادھاربارشوں اورسیلاب سے سڑکیں دریابن گئیں،سڑکوں پرچلتی گاڑیاں پانی کے ریلے میں بہہ گئیں،سیلاب سے صوبے گولستان ، مازنداران میں مکانات ،انفرااسٹرکچرکو بری طرح نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں کی بجلی غائب،لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ۔بارشوں کے باعث 270 دیہات کے 56ہزار افراد متاثر ہوئے ۔ حکام نے متعدد صوبوں میں بارشوں اور سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ۔