اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں ایئرپورٹس پر مسافروں کے سامان پر پلاسٹک کی لازمی ریپنگ کا حکم نامہ منسوخ کردیا گیا۔گزشتہ روزسول ایوی ایشن نے سامان کی لازمی ریپنگ سے متعلق احکامات کی منسوخی کیلئے خط جاری کردیا۔خط میں لکھا گیا ہے کہ کوئی مسافر اپنی مرضی سے پلاسٹک ریپنگ کراناچاہے تو اسے سہولت فراہم کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق ماضی میں بھی پلاسٹک ریپنگ کو لازمی قرار دلوانے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔فیصلہ عوامی ردعمل اور ایئرپورٹس پر مسافروں کی مزاحمت کے پیش نظر کیا گیا۔