مکرمی ! شہر قائدکراچی میں HIV ایڈز مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاویز کرگئی جبکہ لاکھوں افرادہیپاٹا ئٹس کے جا لیوا مرض کے شکار ہیں۔ اگروفاقی، صوبائی و شہری حکومتوں کے پاس ان موذی امراض کے علاج کے کیے وسائل نہیں تو ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کے پروجیکٹوں کے ذریعہ ان امراض کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔شعبہ صحت کرپشن کا شکارہے جسکی وجہ سے موذی امراض میں اضافہ ہورہا ہے اور حکومتی ہسپتالوں میں جراہی آلات ،آلودہ انجکشن کے استعمال سے یہ مرض بڑھ رہا ہے ، جنسی بے راہ روی ،ہم جنس پرستی ،آلودہ خون کی منتقلی اور آلودہ جراہی آلات کے سبب پھیلنے والے HIV ایڈز اورہیپاٹائٹس بی اورسی نے کراچی کوزند ہ لاشو ں میں تبد یل کرنا شروع کر دیا ہے، میری ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ کراچی کے شہریوں کو ان موذی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔( عالم علی کراچی)