لاہور(نیوز رپورٹر) ایف آئی اے کی ٹیم نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او فیسکو محمد سعید کو5ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ، تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے چوہدری ساجد اکرم کو ایک شہری محمد اویس نے شکایت کی کہ کام کرانے کی غرض سے ایس ڈی او محمد سعید نے 50ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا ہے جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو5ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے اور ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔