گگومنڈی (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم پی ایزسردار خالد ڈوگر اورچودھری یوسف کسیلیہ نے روحانی بزرگ بابا حاجی شیرؒ کے مزار پر حاضری دی۔ پی پی230سے نومنتخب مسلم لیگی ایم پی اے سردار خالد ڈوگر، ایم پی اے پی پی 229 چودھری یوسف کسیلیہ نے اپنے سپوٹرز کے ساتھ حضرت دیوان چاولی مشائخ باباحاجی شیردیوانؒ کے مزار پرحاضری دی اور چادر پوشی کر کے فاتحہ خوانی کی۔ ایم پی اے بوریوالا سردار خالد ڈوگر ایم پی اے گگو چودھری یوسف کسیلیہ موٹر سائیکلوں کے جلوس کی شکل میں مسلم لیگی کونسلروں مسلم لیگی عہدیداروں اور لیگی ورکروں کے ہمراہ مزار پر چادر پوشی کرنے پہنچے تو مقامی مسلم لیگی ممبران نے انکا استقبال کیااس موقع پر صدر انجمن تاجراں محمد جمیل بھٹی، چودھری محمدصغیر رامے ، چاچا محمد اسلم، ملک رحمت علی، چودھری یحیی نمبردار، محمد آصف چودھری، محمد شاہد شریف بھی موجو د تھے ۔