کراچی ( سپورٹس رپورٹر) تنظیم سپورٹس کے زیراہتمام گذری پلے گراؤنڈ میں جاری ایک عوام یونٹی کپ فٹبال ٹورنامنٹ2018 کا شاندار فائنل نیشنل فائٹر نے گذری سٹار کوپنالٹی ککس پر5-4 سے شکست دیکر ٹرافی پر اپنا قبضہ جمالیا۔میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا، ینگ بلوچ نے الواجد گذری کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔گذری پلے گراؤنڈ میں جاری ایک عوام یونٹی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیشنل فائٹر اور گذری سٹار کے درمیان فائنل دلچسپ اور سنسنی خیز رہا ، جس میں نیشنل فائٹر نے پنالٹی ککس پر5-4 سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی کو اپنے شوکیس کی زینت بنالیا۔ مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے بعد منتظمین نے میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس میں نیشنل فائٹر نے گذری اسٹار کو5-4 سے قابو کرکے ٹرافی پر اپنا قبضہ جمالیا۔ فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی ، رنراپ ٹیم گذری اسٹار کو 50ہزار روپے ٹرافی کے ساتھ دیئے گئے۔ ، ینگ بلوچ کی ٹیم کو تیسری پوزیشن کی ٹرافی دی، الواجد گذری نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، دونوں ٹیموں کے لئے بھی فی کس 25,25ہزارروپے دیئے گے پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں میڈل کے ساتھ چاروں سیمی فائلسٹ ٹیموں کو ٹریک سوٹ دیئے بھی گئے ۔