وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی خالد اسحاق نے سول جج شکیل اشرف اور پبلک پراسیکوٹر محمد قاسم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ انہوں نے اندورن جیل مختلف بارکوں کا وزٹ کیا اور اسیران کے مسائل سنے ۔اندورن جیل ہسپتال کا بھی وزٹ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل ند یم فضل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ای) رضوان سعید، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (جے اینڈ ڈی) یاسر اعجاز، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عرفان شکیل ود یگر افسران و اہلکاران بھی مو جود تھے ۔ اس مو قع پر ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 20اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔