لندن(سپورٹس ڈیسک ) راجر فیڈرر نے اے ٹی پی فائنلز کے دوسرے میچ میں آسٹرین ڈومینک تھیم کو با آسانی چھ دو چھ تین سے شکست دیکر کیریئر کے 100ویں ٹائٹل کو جیتنے کی امیدیں برقرار رکھی ہوئی ہیں، راجر فیڈرر جنہیں اے ٹی پی فائنلز کے پہلے میچ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا کیلئے اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے اس دوسرے میچ میں جیت ضروری تھی،چھ بار اے ٹی پی فائنلز جیتنے والے فیڈرر کو پہلے ہی میچ میں جاپان کے کی نشیکوری نے شکست سے دوچار کردیا تھا، راجر فیڈرر کا اب تیسرا میچ کیون ایڈرسن کے ساتھ ہوگا۔