لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد باؤلرز یا فیلڈرز کی جانب سے غلطی کئے جانے پر خاصے غصے میں آ جاتے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ ایسا کپتانی کے دباؤ کے باعث ہوتا ہے لیکن اب انہوں نے بابراعظم کے بارے میں بھی ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بابراعظم کو حال ہی میں ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے ، تو پہلے ایسا ہوتا تھا کہ جب مجھے کسی بات پر غصہ آتا تھا وہ ساتھ ہی سلپ میں کھڑے ہوتے تھے اور مجھے تسلی دے کر میرا غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتے تھے لیکن جب سے وہ نائب کپتان بنے ہیں، وہ مجھ سے بھی زیادہ غصے میں آ جاتے ہیں۔