دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم بیٹسمینوں میں ٹاپ پر برقرار ہیں۔اسی طرح مختصر ترین طرز کرکٹ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابر اعظم تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کے ٹاپ ٹین بائولرز میں کوئی بھی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا۔آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بھی پاکستانی کپتان بابر اعظم کا پہلی پوزیشن جبکہ فخر زمان کا ساتویں پوزیشن قبضہ برقرار ہے ۔ون ڈے میں کوہلی دوسرے اور روہت شرما تیسرے نمبر پر ہیں ۔بائولرز کی فہرست میں ایک تبدیلی آئی ہے ، انگلینڈ کے کرس ووکس نے افغانستان کے مجیب الرحمٰن سے تیسری پوزیشن چھین لی جبکہ پہلی پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا قبضہ برقرار ہے ۔ٹی ٹونٹی میں ڈیوڈ میلان کی پہلی، فنچ کی دوسری اور بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے ۔